Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ’خدام الحرم‘ اینیشیٹیو کا اعلان

’رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے خواہشمند اپنا اندراج کرائیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ نے معمر، معذور اور مدد کے محتاج زائرین کی خدمت کے لیے ’خدام الحرم‘ اینیشیٹو کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اینیشیٹو کے تحت معمر اور معذور زائرین کو مفت خدمات پیش کی جائیں گی۔
تمام خدمات کی فراہمی رضاکارانہ طور پر ہوگی جس میں وہیل چیئر کو دھکا دینا، طواف اور سعی کروانا یا کوئی اور خدمت پیش کرنا شامل ہے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت سماجی خدمات کا شعبہ قائم کردیا گیا ہے جو خدام  الحرم  کی نگرانی کرے گا۔
رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے خواہشمند اپنا اندراج کرائیں گے جس کے بعد انہیں ضروری تربیت دی جائے گی۔

شیئر: