Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت آج ہوگی

دی ہیگ۔۔۔۔عالمی عدالت انصاف پیر کو ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکی پاکستان میں سزائے موت کے خلاف کھلی سماعت کا آغاز کریگی۔سماعت پیس پیلس کے ہال آف جسٹس میں ہوگی۔ عدالتی کارروائی ویب سائٹ پر براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ 18سال بعد پاکستان اور ہند کے نمائندے عالمی عدالت میں ایک دوسرے کے سامنے ہونگے اور کلبھوشن یادو کے کیس پر اپنا موقف پیش کرینگے۔ ہندوستانی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس ہمارے حق میں ہے ، پاکستان نے جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے بھی عالمی عدالت میں اپنا کیس پیش کرنے کیلئے مشاورت مکمل کرلی اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نئی دہلی کی اپیل مسترد ہوجائے گی۔

شیئر: