Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ننھے تاجر نے مقامی شہریوں کی غیرت کو للکار دیا

  باحہ .... ایک سعودی ننھے تاجر نے خوبصورت کیپشن کے ساتھ بورڈ آویزاں کرکے مقامی شہریوں کی غیرت کو للکار دیا۔ ننھا تاجر امیر سعود بن عبدالمحسن پارک میں چائے اور قہوے کی دکان کھولے ہوئے ہے۔ وہاں اس نے ایک بورڈ نصب کررکھا ہے جس پر تحریر ہے ” میںباران رحمت ہوں، مجھے کامیاب بنانے کیلئے مدد کیجئے ننھا تاجر“ معاشرے کے سرمایہ کاروں ، دانشوروں اور صحافیوں نے 7سالہ بچے غیث کی سرپرستی شروع کردی۔ انکی کوشش یہ بھی ہے کہ یہ بچہ اسکول کے اوقات میں تعلیم حاصل کرے اور خارجی ا وقات میں اپنے کاروبار کو پروان چڑھائے۔ غیث کی ماں کا کہناہے کہ اس نے اتنی بڑی کامیابی کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ میں نے غیث کی خواہش کو دیکھتے ہوئے اسے کھلے مقام پر چائے فروخت کرنے کیلئے دکان کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔ والد مخالف تھے۔

شیئر: