Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ سرکار نے پی ایس پی کے پرامن افراد پر انسانیت سوز اقدام کیا

پی ایس پی ریاض کا اجلاس، صدر حنیف بابر، نائب صدر عبدالرشید اور سیکریٹری عبداللہ افتخار کا ردعمل
ریاض ( ذکا اللہ محسن) پیپلزپارٹی کی سندھ سرکار نے پاک سرزمین پارٹی کے پرامن افراد پر تشدد کرکے انسانیت سوز عمل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس پی ریاض کے صدر حنیف بابر نے پارٹی اجلاس کے موقع پر کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سڑکیں ناپید ہو چکی ہیں۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر پاک سر زمین کے ہزاروں کارکنان مصطفی کمال کی قیادت میں اہل کراچی کے حق مانگنے نکلے تھے مگر سائیں سرکار نے حق دینے کے بجائے پر تشدد کارروائی کرکے پرامن لوگوں کو زخمی کیاجنرل سیکرٹری طلحہ ظہیر نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا بنیادی حق ہے،اور حقوق کا تحفظ کرنا حکومتوں کا فرض ہوتا ہے مگر پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ بھر کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ افتخار، نائب صدر عبدالرشید اور دیگر نے بھی واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے کارکن دل و جان کے ساتھ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کے ساتھ ہیں۔ ہمارا احتجاج بنیادی سہولیات کے حوالے سے ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

شیئر: