Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، اظہر الدین

  نئی دہلی... ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے کہا ہے کہ یونس کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔ 10ہزار رنز بنانا آسان کام نہیں، یونس ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 40 سال کی عمر میں بھی خود کو فٹ رکھا۔ خصوصی ویڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے باز کی وکٹوں کے درمیان رننگ اور طویل عرصے تک کھیلنے میں کوئی ثانی نہیں۔ یونس صرف ایک بہترین بلے باز ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں جو سب سے اہم ہے۔ ایک کرکٹر کی حیثیت سے آپ پانچ، دس یا 15 سال تک کھیل سکتے ہیں لیکن کرکٹر کی حیثیت سے کیریئر ختم ہونے کے بعد اسی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔اظہر نے انہیں جاوید میانداد اور ظہیر عباس جیسے عظیم پاکستانی کھلاڑیوں کی صف میں شامل کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیا۔

شیئر: