Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں دو لاکھ  70 ہزار زائرین کو گالف گاڑیوں کی سہولت

گالف گاڑیوں سے چوبیس گھنٹے آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی انتظامیہ کے ماتحت ٹرانسپورٹ سروس ادارے کے انچارج محمد التمیمی نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران دو لاکھ  70 ہزار سے زیادہ  زائرین کو مسجد نبوی کے ایک حصے سے دوسرے حصے آنے  جانے کے لیے گالف گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ٹرانسپورٹ ادارہ رمضان کے دوران زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے آمد ورفت کی سہولت چوبیس گھنٹے فراہم کررہا ہے’۔


پرانے اور نئے مغربی صحنوں کو 36 گالف گاڑیوں سے مربوط کیا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ادارے میں 60 سے زیادہ کنٹرولر ہیں جو مسجد نبوی میں معذوروں، بوڑھوں کو آمد ورفت کی سہولت کے انتظامات کرا رہے ہیں‘۔ 
محمد التمیمی کے مطابق’مسجد نبوی کے پرانے صحنوں اور نئے مغربی صحنوں کو 36 گالف گاڑیوں سے مربوط کیا گیا ہے‘۔

شیئر: