گنی بساو کے صدر عمر سیسو کو نے پیر کو مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گنی بساو کے صدر مسجد نبوی پہنچے تو انتظامیہ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
قبل ازیں گنی بساو کے صدر مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے تو نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا۔