Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں

 آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں بارش کا ماحول ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشتر علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
اخبار 24 اور العربیہ نیٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعے سے منگل تک عسیر، باحہ، جازان، مکہ مکرمہ، نجران، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض، حائل اور مشرقی ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’سنیچر سے پیر تک تبوک،  تیما، الجوف، حدود شمالیہ، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ میں بارش متوقع ہے‘۔
’ان علاقوں کی اہم کمشنریوں جدہ، رابغ، اللیث، القنفذہ، سکاکا، القریات، طبرجل، دومتہ الجندل، طریف، عرعر، رفحا، دمام، الجبیل، القطیف، الاحسا اور بقیق میں بھی بارش کےامکانات ہیں‘۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے سکالر عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ’ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں بارش کا ماحول ہے‘۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ’ دنیا کے دیگر علاقوں سے آنے والی موسمیاتی تبدیلیاں ہزاروں برس سے خشک ریگستان کو سبزہ زاروں میں تبدیل کردیں گی‘۔

شیئر: