Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں صفائی کرنے والے کارکنوں کے لیے افطار دسترخوان

افطار پروگرام میں طائف کے کمشنر شہزادہ سعود بن نھار بھی شریک ہوئے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں طائف میونسپلٹی نے النسیم علاقے میں واقع کنگ عبداللہ پارک میں 500 سے زیادہ صفائی کارکنوں کے لیے افطار دسترخوان سجایا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق افطار پروگرام میں طائف کے کمشنر شہزادہ سعود بن نھار، میئر انجینیئر ناصر الرحیلی اور سرکاری اداروں کے مدیران شریک ہوئے۔ العون فلاحی انجمن،عوامی شراکت اور تعاون سے یہ کام کیا گیا ہے۔
طائف کے میئر ناصر الرحیلی نے کہا کہ ’صفائی کارکنان طائف شہر، اس کے محلوں اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنے میں قابل قدر کردار ادا کررہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ میں ان کا اہم کردار ہے۔‘
ناصرالرحیلی نے کہا کہ ’صفائی کارکنان کے مشکور ہیں جو سال بھر عموماً اور رمضان میں خصوصی طائف شہر، اس کے  باشندوں اور یہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کی خدمت کررہے ہیں۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’میونسپلٹی نے کارکنوں کے لیے اجتماعی افطار کا پروگرام انسانیت نواز انیشیٹو کے طور پر کیا ہے۔‘   
کارکنوں نے اجتماعی افطار پروگرام کے اہتمام پر شہزادہ سعود بن نھار، طائف کے میئر اور دیگر تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’افطار پارٹی میں شہر کے عمائدین اور اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ یہ سعودی معاشرے کی انسانیت نوازی کی روشن مثال ہے۔‘

شیئر: