شہزادہ فیصل بن فرحان سے شامی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ
دونوں ملکوں کے تعلقات، شام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو شامی ہم منصب اسعد الشیبانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات، شام اور خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ سے میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے دوران شامی ہم منصب اسعد الشیبانی اور ان کے وفد نے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام میں جامع معاہدے کا خیرمقدم کیا جس میں خود مختار انتظامیہ کے اداروں کا شامی ریاستی اداروں میں انصمام شامل ہے۔
سعودی وزیر داخلہ نے ملکی خود مختاری، اتحاد، اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کےلیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
