Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا ویمنزنے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

کولمبو - - - آسٹریلیا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمنزکو واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 60 رنز کا آسان ہدف 8.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ کرسٹن بیمز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 59 رنز بنائے، لسانتھی 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کرسٹن بیمز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کیا۔ علیزے ویلانی 34 اور بیتھ مونی 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

شیئر: