Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارودی سرنگوں کی صفائی پر یمنیوں کا اظہار مسرت 

بارودی سرنگوں کی صفائی سے ہم بلاخوف کھیتوں میں جاسکتے ہیں،یمی شہری(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن سعودی عرب کے ’مسام‘ منصوبے کے تحت بارودی سرنگوں کی صفائی پریمنیوں نے  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیں دھماکہ خیز مہلک بارودی سرنگوں سے نجات دلادی ہے اب ہم بلا خوف کھیتی باڑی کرسکتے ہیں۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے پروجیکٹ ’مسام‘ کے ذمے داران نے بیش علاقے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی شہری معمول کے مطابق کھیتی باڑی کررہے ہیں۔ 
مسام منصوبہ یمنی عوام کو حوثیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں سے نجات دلانے کے لیے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے چلایا جارہا ہے۔ 
عسیلان ضلع کے ایک یمنی باشندے حسین مبارک نے کہا کہ ’ہمارے یہاں بارودی سرنگوں کی وجہ سے ہر طرف خوف چھایا ہوا تھا، مسام ٹیموں نے ہمیں بارودی سرنگیں صاف کرکے سکون کی زندگی دے دی۔ اب ہم بلاخوف و خطر سڑکوں پر چل سکتے ہیں اورکھیتی باڑی کے لیے کھیتوں میں جاسکتے ہیں گھروں اور سکولوں کی آمدورفت بھی محفوظ ہوگئی ہے‘۔ 
ایک اور یمنی شہری نے کہا کہ ’وہ مسام منصوبہ نافذ کرنے والوں کو سلام شکر پیش کرتے ہیں جنہوں نے بارودی سرنگیں صاف کرکے پینے کے پانی اور کھیتی باڑی کے لیے آبپاشی میں معاون کنوؤں تک محفوظ رسائی کو یقینی بنادیا ہے‘۔ 
مسام کی فیلڈ ٹیموں نے 21 اپریل تک 3 لاکھ 95 ہزار  245 بارودی سرنگیں اور بم صاف کردیے ہیں۔ 
جون 2018 سے لے کر اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 22ایسی بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں جو پھٹی نہیں تھی اور 7769 دھماکہ خیز بم ناکارہ بنائے گئے۔ 

شیئر: