Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : حراج صواریخ میں ہولناک آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

متاثرہ علاقے کی کولنگ کا عمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کی معروف ’صواریخ مارکیٹ‘ میں ہولناک آتشزدگی ۔ شہری دفاع کے متعدد فائرفائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اخبار 24 کے مطابق جمعہ کی صبح جدہ کے جنوب میں واقع بڑی مارکیٹ ’حراج صواریخ‘ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے فائرفائٹنگ کی کارروائی کا آغاز کیا۔
شہری دفاع کی جانب سے آتشزدگی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ یونٹس کے اہلکارمتاثرہ مقام کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات معلوم کریں گے۔
 واضح رہے حراج صواریخ کافی بڑی مارکیٹ ہے جہاں مختلف اشیا کی دکانیں اورشیڈیز۔ مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ پرانا سامان فروخت کرنے کے لیے مخصوص ہے۔
آتشزدگی کے حوالے سے وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے نکلنے والے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ مارکیٹ کا وہ حصہ جہاں الیکٹرانک سامان اورگھریلوفرنیچروغیرہ فروخت کیا جاتا ہے وہ کافی متاثر ہوا ہے۔

شیئر: