Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : فیصلیہ کے علاقے کی غیرآباد عمارت میں آتشزدگی

آتشزدگی سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے علاقے الفیصلیہ کی ایک غیرآباد عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیاگیا۔ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل نیوز نے محکہ شہری دفاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
شہری دفاع کے فائرفائٹرزکے مختلف یونٹس نے بیک وقت فائرفائیٹنگ کا آغاز کیا۔ احتیاطی یونٹ نے متاثرہ عمارت سے محلق دوسری عمارتوں کو محفوظ رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے لوگوں کو متاثرہ مقام سے دوررہنے کی ہدایت کی۔ شہری دفاع کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو راستے کوخالی کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیرآباد عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شیئر: