Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چور بائیسکل چرانے میں ناکام

لندن ....وسطی لندن میں ایک چور گاڑی کے پیچھے لگائی گئی ریسنگ بائیسکل کو چلتی گاڑی میں لوگوں کے سامنے چرانے کی کوش کرتا رہا لیکن ناکام رہا۔ کار کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے نے اسکی ایک منٹ کی وڈیو بنالی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈالدیا گیا ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ہڈ لگائے ہوئے کار کے پیچھے باندھی گئی ریسنگ سائیکل کھولنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔اس نے یہ کوشش اس وقت کی جب کار سگنل کھلنے کا انتظار کررہی تھی لیکن اس وقت تک یہ چور کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ جیسے ہی سگنل گرین ہوا کارتیزی سے نکل گئی اور چور ہاتھ ملتا رہ گیا۔

شیئر: