Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا قبرص کے سابق صدر کی وفات پر اظہار تعزیت

قبرص کے صدر کرسٹو ڈو لائیڈ کو الگ الگ تعزیتی پیغامات روانہ کیے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی قیادت نے قبرص کے سابق صدر جارج واسلیو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قبرص کے صدرنکوس کرسٹو ڈولیڈیس کو الگ الگ تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے سابق صدر جارج ویسلیو کے اہل خانہ اور قبرص کے عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے قبرص کے سابق صدر جارج واسلیو 94 برس کی عمر میں چل بسے، وہ 1988 سے 1993 تک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔
ان کے دورمیں قبرص نے 1990 میں یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی، بعدازاں قبرص 2004 میں باضاطہ طور پر یورپی یونین کا رکن بنا جبکہ 2008 میں یورو کرنسی اختیار کی۔

 

شیئر: