جدہ ایئر پورٹ سے حج آپریشن کا آغاز، عازمین کے پہلے قافلے کا خیر مقدم
نائیجریا سے پہلی حج پرواز سنیچر کو حج ٹرمنل پہنچی ہے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی عرب میں جدہ سے بھی حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ نائیجریا سے پہلی حج پرواز سنیچر کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپرٹ کے حج ٹرمنل پہنچی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے علاوہ دیگراداروں کے اہلکاروں نے عازمین حج کے پہلے قافلے کا استقبال کیا۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے جدہ کے حج ٹرمنل پرعازمین کے استقبال کی تمام ترتیاریوں کے مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
جوازات کا کہنا تھا کہ ’حج ٹرمنل پرعازمین کی سہولت کےلیے مختلف زبانوں سے واقفیت رکھنے والے اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے تاکہ عازمین کوکسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔
جوازات کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ’حج ٹرمنل پراعلی تربیت یافتہ عملے کومتعین کیا گیا ہے۔ جدید کمپیوٹرز اور ڈیوائسز نصب ہیں تاکہ عازمین کو امیگریشن کا رروائی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔