Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر سے گرد وغبار کا امکان، ساحلی شہر متاثر ہوں گے

’طوفان سے سب سے زیادہ مدینہ منورہ متاثر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
بحیرہ احمر سے گردو غبار کا بڑا طوفان سعودی ساحلوں کی طرف آرہا ہے جس سے سب سے زیادہ مدینہ منورہ متاثر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طوفان کی آمد سے پہلے ہی سعودی عرب کے ساحلی شہروں میں مطلع گرد آلود بن گیا ہے۔
طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی محدود ہوجائے گی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کے طوفان کے باعث جدہ، القنفذہ، اللیث کے علاوہ جنوبی شہر بھی متاثر ہوسکتے ہیں‘۔
’متعدد شہروں میں ممکنہ طور پر طوفانی بارش ہو جبکہ دیگر شہروں میں کالی آندھی کی کیفیت ہوگی‘۔

شیئر: