Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج موسم غیر یقینی

’مدینہ منورہ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ قریبی علاقوں میں دھول چھائی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسم غیر یقینی رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، جازان، باحہ، عسیر اور نجران میں آج بارش کی توقع ہے‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’جدہ، مکہ، طائف اور قرب وجوار میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہوا کے باعث دھول چھائی رہے گی‘۔
’ادھر مدینہ منورہ میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ قریبی علاقوں کے علاوہ ہائی وے دھول چھائی ہوئی ہے‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت تبوک ریجن کے مختلف شہروں میں رہی جہاں بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلتی رہی جبکہ آج رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’مختلف شہروں میں آج اور کل منگل کو بارش کی قوی امید ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کے مختلف شہروں کے علاوہ ریاض ، باحہ، عسیر، جازان، نجران اور حائل میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے بعد بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: