Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مشن، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سائنسی مہم پر سعودی خلا بازوں کی روانگی  کو یادگار بنانے کے لیے سعودی خلائی ادارے کے تعاون سے خصوصی مہر تیار کی ہے۔ مہر کا عنوان ’سعودی عرب خلا کی جانب‘ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطابق سعودی وزارت داخلہ  نے بیان میں کہا کہ’ خصوصی مہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کے پاسپورٹس پر لگائی جائے گی‘۔ 
سعودی خلائی ادارے نے عالمی سطح پر خلا کے شعبے میں سعودی عرب کی حیثیت بہتر بنانے کے لیے ’سعودی عرب خلا کی طرف‘ سلوگن جاری کیا  ہے۔ 
یاد رہے کہ اتوار 21 مئی کو سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی سٹیشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جہاں وہ 14 سائنسی تجربات کررہے ہیں۔ 

شیئر: