Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاگنگ سے جوڑو ں کے درد سے نجات

لندن .... سائنسدانوں نے آپ کا یہ بہانہ مسترد کردیا کہ جاگنگ سے جوڑو ں میں درد ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ گھٹنوں میں درد جاگنگ سے نہیں ہوتا۔ اس کا تعلق کسی بھی طرح صبح کی ورزش سے نہیں جبکہ اس کے برعکس ورزش سے تو جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس سلسلے میں ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ صبح سویرے جاگنگ کرنے والے لوگ اپنے جسم کا 8گنا وزن ہر قدم پر اپنی ٹانگوں پر ڈالتے ہیں جبکہ دوڑنے کے دوران ہم لمبے لمبے ڈگ بھرتے ہیں او ریوں ٹانگوں پر بوجھ کم پڑتا ہے۔سینٹ میری یونیورسٹی کے پروفیسر جان بریور نے کہا کہ انسانی جسم اس طرح تخلیق ہوا ہے کہ دوڑنے سے اس پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے جبکہ اس دوڑ کے نتیجے میں اسکے پٹھے اور جوڑ دونوں ہی کھلتے ہیں اور انہیں اس سے نئی طاقت ملتی ہے۔ اسکے علاوہ گھٹنے کو نقصان پہنچنے کے بجائے اسکا تحفظ بھی ہوتا ہے۔
 

شیئر: