Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما کی طرف سے دو فن ٹیک کمپنیوں کو اوپن بینکنگ سرٹیفیکیشن

ساما نے یو ایم جی ٹریڈنگ کمپنی اور دراہم ایپ کو کام کرنے کی اجازت دی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب مملکت کی مالیاتی اتھارٹی کے ساتھ  کسٹمر کی ضروریات کے مطابق ذاتی مالیاتی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دے رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے یو ایم جی ٹریڈنگ کمپنی اور دراہم ایپ کو اپنے ریگولیٹری سینڈ باکس میں اوپن بینکنگ سلوشنز کی جانچ کرنے کی اجازت دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے مرکزی بینک کے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت کام کرنے والی انوویٹرز کی مجموعی تعداد 45 ہو جاتی ہے۔
ساما نے دبئی بیسڈ ترابط گیٹ وے کو اوپن بینکنگ سرٹیفیکیشن دیا جس کا مقصد مملکت میں اپنے کام کو تیز کرنا ہے۔
ترابط گیٹ وے خطے کا معروف ریگولیٹڈ اوپن بینکنگ پلیٹ فارم سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے ساما کے اجازت نامے کے ابتدائی وصول کندگان میں سے ایک بن گیا ہے۔
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فن ٹیک کمپنی کے سی ای او اور بانی عبداللہ الموید نے کہا کہ ’مملکت میں صارفین اب وسیع پیمانے پر انوویٹو اور ذاتی نوعیت کی مالیاتی خدمات کی توقع کر سکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم سعودی عرب میں سمال اینڈ میڈیم  انٹرپرائزز کو درپیش منفرد چیلنجوں خاص طور پر کیش فلو مینجمنٹ اور فنڈنگ تک رسائی کے حوالے سے سے واقف ہیں‘۔
عبداللہ الموید نے کہا کہ ’ ہم سمال اینڈ میڈیم  انٹرپرائزز کھلی بینکنگ سے چلنے والی مالیاتی خدمات اور مصنوعات کے ذریعے درکار فنڈنگ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کریں گے ‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مالیاتی خدمات کا نیا دور صارفین کی مالی بہبود میں معاون ہے‘۔
ان انیشیٹو سے مملکت کو مالیاتی شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے ایک قدم اور مالیاتی ٹیکنالوجی میں مملکت کو سرکردہ ممالک میں شامل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا امکان ہے۔
مرکزی بینک مالیاتی لین دین کی تاثیر اور لچک کو بڑھانے کے لیے فِن ٹیک سیکٹر کو اپنانے میں اضافہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ یہ معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے مالی شمولیت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
ساما نے سپاٹیفائی اور مدفو کو ابھی خریدیں بعد میں ادائیگی کریں پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو فنانس فراہم کرنے کی اجازت دی۔

شیئر: