Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینٹرل بینک کا اسلامک فنانس ریسرچ سپورٹ پروگرام

پروگرام میں متعدد تحقیقی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مالیاتی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اسلامک فنانس ریسرچ سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد عالمی سطح پر اسلامی فنانس شعبے میں مملکت کے نمایاں کردار کو بڑھانا ہے۔
اس پروگرام میں متعدد تحقیقی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں اسلامی فنانس شعبے، اسلامی مالیاتی شعبے میں فنانشل ٹیکنالوجیز (فن ٹیک)، قواعد و ضوابط، معیارات اور شریعت گورننس شامل ہیں۔
اس پروگرام میں انڈومنٹ سیکٹر،کیپٹل مارکیٹس،انویسٹمنٹ فنڈز اور اسلامی فنانس سیکٹر سے متعلق دیگر شعبے بھی شامل ہوں گے۔
یہ پروگرام مملکت اور بیرون ملک کے محققین کو دو ٹریک پیش کرتا ہے۔
پہلے ٹریک میں ابتدائی محققین شامل ہیں جو اپنے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پر کام کر رہے ہیں۔ منتخب کردہ ہر تحقیقی مقالہ 20 ہزار ریال کا نقد انعام جیتے گا۔
دوسرے ٹریک میں ایسے پیشہ ور محقیقین شامل ہیں جو اسلامی فنانس میں پیشہ وارانہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل بین الاقوامی جرائد میں مقالے شائع کر چکے ہیں۔
دوسرے ٹریک میں منتخب کردہ ہر تحقیقی مقالہ 40 ہزار ریال کا نقد انعام جیتے گا۔
اس کے علاوہ جیتنے والے اولین دو تحقیقی مقالوں میں ایک لاکھ ریال کا نقد انعام تقسیم کیا جائے گا۔

 

شیئر: