Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور پاکستان دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، قائم مقام سعودی سفیر

  اسلام آباد.... سعودی عرب کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مروان بن رضوان ، ملٹری اتاشی نواف المالکی نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، چیئرمین تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا علی محمد ابوتراب کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورسرپرست تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہدا ءکیلئے تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے بلند درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر، سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا، نجیب اللہ عابد ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر قائم مقام سفیر مروان رضوان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں اور دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہے۔پاکستان میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے تحریک دفاع حرمین کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر عبدالغفور حیدری اور چیئرمین تحریک دفاع حرمین شریفین پاکستان مولانا علی محمد ابوتراب نے قائم مقام سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں بھائی ہیں اور آپس کے تعلقات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

شیئر: