Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کا حملہ،20 پولیس اہلکار ہلاک

 قندھار...افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں طالبان کے حملوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر نے بتایا کہ اتوار کی صبح ایک ہزار سے زائدطالبان نے ضلع شاہ جوئے میں ہائی وے کے ساتھ چیک پو سٹوں پر حملے کئے۔ کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ طالبان نے زابل کے صدر مقام پر راکٹ بھی داغے۔ایک راکٹ گورنر ہاوس اور دوسرا پولیس ہیڈ کوارٹر پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

شیئر: