پاکستان کی سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر فوری طور پر پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فوج کی تحویل میں دیے گئے تمام افراد کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے اور انہیں کھانے پینے، کتابوں اور دیگر سامان کی ترسیل بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں
-
تنصیبات پر حملے: ’6 مقدمات کا ٹرائل آرمی کورٹ میں ہو سکتا ہے‘Node ID: 767601
-
عمران خان کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیا جائے یا نہیں، حکومت تقسیمNode ID: 769621