Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہندوستانی باشندہ گرفتار

اسلام آباد، ممبئی۔۔۔۔اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کے الزام میں ممبئی کے رہائشی شیخ نبی احمد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسے اسلام آبادمیں چیک پوسٹ پر روکا گیا تو وہ شناختی دستاویز دکھانے میں ناکام رہا جس پر اسے فارنر ایکٹ کے تحت حراست میںلیا گیا۔ممبئی میں ذرائع نے بتایا کہ شیخ نبی احمد نے ممبئی میں جو پتہ دیا تھا وہاں کوئی رہائش پذیر نہیں۔ اس کے اہل خانہ چند سال قبل وہاں سے منتقل ہوچکے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کو معا ملے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شیخ نبی احمد کو اسلام آباد کے ایف 8سیکٹر سے پکڑا گیا۔ عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر: