Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گلوبل انٹرپرینیورشپ انڈیکس میں دوسرے نمبر پر

مملکت کی 20 فیصد آبادی نے سٹارٹ اپ کی سپورٹ کی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے نئے کاروبار کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے پر 2022 میں نیشنل انٹرپرینیورشپ کونٹیکسٹ انڈیکس میں عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2021 میں چوتھی درجہ بندی سے ترقی کرکے 49 ممالک کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا کیونکہ وہ تیزی سے ترقی پذیر کاروباری منظر نامے کو نئے کام شروع کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کالج آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کی رپورٹ میں بتایا کیا گیا کہ مملکت کی تقریباً 20 فیصد آبادی نے سٹارٹ اپ کے منظر نامے کی سپورٹ کی۔
رپورٹ کے مطابق 18 سے 24 سال کی عمر کا گروپ سب سے زیادہ  تیزی سے ترقی کرنے والا طبقہ تھا جو کاروباری سرگرمیوں اور منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ حکومتی پالیسیوں نے کمپنی شروع کرنے کے عمل کو آسان اورغیر ملکی کارپوریشنوں کے لیے معیشت میں سرمایہ کاری کرنا آسان بنا دیا ہے‘۔
رپورٹ کے اجرا کے بعد محمد بن سلمان کالج آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نے تحقیق کے نتائج اور بصیرت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کی۔
کانفرنس کے دوران محمد بن سلمان کالج آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ میں پروفیسر محمد رومی نے کہا کہ ’ ملکت میں کاروباری ماحول فروغ پا رہا ہے جسے عوامی پالیسیوں، مختلف مواقع اور صارفین کی سپورٹ حاصل ہے‘۔
محمد بن سلمان کالج آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے ڈین  زیگر ڈیگراو نے کہا کہ ’ہم گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر اور بابسن گلوبل کے ساتھ اپنی قیمتی شراکت کی بنیاد پر سعودی انٹرپرینیورشپ مارکیٹ کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم مسلسل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کاروباری قیادت کو قابل بناتی ہے‘۔
سمپوزیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سعودی انٹرپرینیورشپ سیکٹر کو ترقی دینے اور متنوع بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں سرمایہ کاری اور علم کی منتقلی سے متعلق موضوعات پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں ممکنہ فوائد کی ایک وسیع رینج جیسے کہ ترقی، ملازمت کی تخلیق اور عالمی مسابقت شامل ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے مقامی مارکیٹ کے کئی موجودہ رجحانات بشمول مملکت میں نوجوانوں کے درمیان کاروباری منصوبوں میں نمایاں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا۔
گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ واحد عالمی تحقیقی ذریعہ ہے جو انفرادی کاروباری افراد سے براہ راست انٹرپرینیورشپ پر ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔
یہ کاروبار شروع کرنے والے افراد کی خصوصیات، محرکات اور انٹرپرینیورشپ کی طرف سماجی رویوں کا تجزیہ کرتا ہے۔

شیئر: