Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سری لنکا سے آنے والے کارکنان پروفیشن ٹیسٹ پروگرام میں شامل

اس وقت پانچ پروفیشن کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سری لنکا میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام شروع کر دیا تاکہ سری لنکا سے سعودی عرب معیاری ہنرمند لائے جا سکیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے تحت 5  پیشے پلمبر، الیکٹریشن، گاڑیوں کا الیکٹریشن، کار مکینک اور ایئرکنڈیشن ٹیکنیشن آتے ہیں۔‘
وزارت افرادی قوت کا پروگرام ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ کے تحت 23 پیشے لائے جائیں شروعات مبینہ پانچ پیشوں سے کی گئی ہے۔‘

پروفیشن ٹیسٹ پروگرام پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں جاری ہے۔ (فوٹو وزارت محنت ٹوئٹر) 

وزارت کا کہنا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ پروگرام  اس سے قبل پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں شروع کیا جاچکا ہے‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ کا مقصد امیدوار کی قابلیت کو جانچنا ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اس کے لیے سب سے پہلے امیدوار کو پروفیشن ٹیسٹ گیٹ میں اندراج کرانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد تحریری امتحان اور پھر پریکٹیکل کی تاریخ دی جاتی ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ سینٹر کے افراد امیدوار کا ڈیٹا چیک کرتے ہیں اور ٹیسٹ لیتے ہیں جس میں امیدوار کے کامیاب ہونے پر اسے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’ریکروٹنگ کے دوران ہنرمند سے پروفیشن ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ایک  اضافی شرط کے طور پر لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا مقصد وزارت افرادی قوت کے چارٹ میں درج 23 پیشوں کے سلسلے میں ہنرمندوں کی مہارتوں کی حقیقت دریافت کرنا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: