Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ کے ساتھ تجارت کئی گنا بڑھ گئی ، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ افریقی ممالک اور ہندوستان کے درمیان پچھلے15برسوں میں تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔منگل کو گجرات کے شہر گاندھی نگر میں افریقی ترقیاتی بینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی و خارجہ پالیسی میں افریقہ کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ ایسا کوئی بھی افریقی ملک نہیں جہاں ہمارے کسی وزیر نے دورہ نہ کیا ہو۔افریقی ملکوں سے ہمارے تعلقات تعاون کی نئی مثال ہیں۔ صدیوں سے یہ تعلقات قائم ہیں جبکہ افریقی ملکوں کی زبان سواہلی میں ہندی کے کئی الفاظ شامل ہیں۔مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے صدرجمہوریہ اور نائب صدر نے ماضی میں 16افریقی ملکوں کے دورے کئے۔ افریقہ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

شیئر: