Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روم انٹرنیشنل آرٹ فیئر: سعودی خاتون کے فن پاروں کی نمائش

ابرار سلطان نے سعودی عرب، روس اور اٹلی میں نمائشوں میں شرکت کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
 ابرار ایس سلطان روم انٹرنیشنل آرٹ فیئر 2023 میں دو فن پاروں کے ساتھ شرکت کرنے والی واحد سعودی آرٹسٹ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والا یہ آرٹ فیئر 27 جولائی کو ختم ہو گا۔
یہ آرٹ فیئر آرٹسٹس اور نمائش کنندگان کو  پروفیشنلز جیسے کیوریٹرز، گیلرسٹ، کلکٹرز، ایڈیٹرز اور پبلشرز کے انٹرنینشل سامعین کے سامنے اپنا کام پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ابرار ایس سلطان کا پہلا آرٹ ورک ’دی کلاؤن ہو نوز اٹ آل‘ خوبصورت آرٹسٹک تجربہ ہے جہاں آرٹسٹ نے اس محبت کو محسوس کیا جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔

سعودی آرٹسٹ نے روم انٹرنیشنل آرٹ فیئر میں مضبوط مثبت رائے حاصل کی(فوٹو: عرب نیوز)

سعودی خاتون آرٹسٹ کا دوسرا آرٹ ورک ’مائی جنی‘ خود کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔
ابرار ایس سلطان جو کلینکل فارمیسی سے فارغ التحصیل ہیں، پینٹنگ، وائلن اور لکھنے سمیت مختلف فن پاروں کا جنون رکھتی ہیں۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور آرٹ کے ساتھ ایک بنیادی تعلق رکھا ہے اور اپنے خیالات اور دنیا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مضبوط ارادہ رکھتی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں دنیا کو ایک ممتاز نقطہ نظر سے دیکھتی ہوں جو مثبت پہلو کو دیکھنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔‘
سعودی خاتون آرٹسٹ نے روم انٹرنیشنل آرٹ فیئر 2023 کے افتتاحی دن پر مضبوط مثبت رائے حاصل کی۔

 ایک آرٹ ورک ’مائی جنی ‘ خود کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے(فوٹو: عرب نیوز)

ابرار ایس سلطان روم میں اپنے کام کو ایک بھرپور تاریخی شہر پیش کرنے کا موقع ملنے پر شکر گزار تھیں جس میں بہت سے معروف آرٹسٹ موجود ہیں۔
روم انٹرنیشنل آرٹ فیئر 2023 میں  اپنی شرکت کے بارے میں ابرار ایس سلطان نے کہا کہ ’میرے لیے یہ ثابت کرنے کا چیلنج تھا کہ سعودی آرٹسٹ ہمیشہ ترقی کرتے رہیں گے اور دنیا میں کسی بھی جگہ صحیح پہچان حاصل کریں گے۔‘
ابرار سلطان سعودی عرب، روس اور اٹلی میں ہونے والی نمائشوں میں شرکت کر چکی ہیں۔

شیئر: