Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:غیر ملکیوں کو 100فیصد ملکیت کے حقوق

کویت...کویتی وزیر تجارت و صنعت خالد الروضان نے اعلان کیا ہے کہ انکا ملک بین الاقوامی کمپنیوں کو100 فیصد مالکانہ حقوق دیگا۔ انہوں نے بحیرہ مردار میں انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر العربیہ سے گفتگو میں کہا کہ کویت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سو فیصد مالکانہ حقوق کی سہولتیں اور ترغیبات دی جائیںگی۔ خارجی کمپنیوں کو اپنے یہاں آنے پر آمادہ کرنے کیلئے کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائیگا۔ حال ہی میں سعودی عرب میں تھوک اور ریٹیل کے کاروبار میں غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد سرمایہ کاری کی منظوری جاری کی گئی ہے۔

شیئر: