Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1976کی گھڑی کی نیلامی

لندن - - - - - قسمت کب یاوری کرے اس کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک انگلش ٹیچر کے ساتھ پیش آیا۔ جس نے 1976 ء میں رولیکس کی مشہور ڈائیونگ واچ خریدی تھی۔ یہ اصل میں ایک مکمل طور پر واٹر پروف گھڑی تھی اور اسے پہن کر غوطہ لگانے یا تیراکی کرنے سے اس پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے تھے۔ اس دوران اس کے مالک اسکول ٹیچر نے تقریباً ایک سو مرتبہ اسے پہن کر پانی میں غوطے لگائے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ گھڑی جسے 369کا نام دیا گیا تھا بہت محدود تعداد میں تیار کی گئی تھی اور 1950 ء سے 1960ء کے دوران اسکی قیمت 1200پونڈ کے لگ بھگ تھی۔ مگر اب اسکی مارکیٹ پرائس بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اندازہ ہے کہ جلد نیلامی میں اسکی بولی ایک لاکھ 20ہزار پونڈ سے شروع ہوگی۔نیلام گھر کے مالک ڈیوڈ ہیر کا کہناہے کہ ا س گھڑی کا ڈائل ہی اتنا نادر اور منفرد ہے کہ لوگ اسے ہی خریدنے کیلئے بے چین ہوجائیں گے۔ اگر اس ڈائل کو نکال دیا جائے تو اس کی قیمت صرف 6ہزار پونڈ رہ جائیگی۔ اسکے ساتھ کی بنی ہوئی گھڑیا ں بازار سے نایاب ہیں ۔ اکا دکا اگر نظرآتی بھی ہیں تو وہ مرمت کے مرحلے سے گز ر چکی ہوتی ہیں یا ان میں کوئی خرابی ہوچکی ہوتی ہے۔

شیئر: