Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلو اوور ریٹ ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ

  لندن ...انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ ٹیم پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائیمقررہ اوورز سے ایک اوور پیچھے رہی ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ڈی ویلیئرز نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کر لیا باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ڈی ویلیئرز 12 ماہ میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

شیئر: