آسٹریلیا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹی20 کرکٹ سیریز کا آغاز جمعرات سے
آسٹریلیا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹی20 کرکٹ سیریز کا آغاز جمعرات سے
بدھ 28 جنوری 2026 12:26
پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
بدھ کو 17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی سکواڈ لاہور پہنچا ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی20 میچ جمعرات، 29 جنوری، دوسرا ٹی20 سنیچر 31 جنوری جبکہ تیسرا میچ اتوار یکم فروری کو کھیلا جائے گاجبکہ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
یہ آسٹریلیا کی پاکستان میں دوسری ٹی20 سیریز ہو گی، اس سے قبل اپریل 2022 میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں واحد ٹی20 میچ کھیلا گیا تھا۔
اس سے پہلے 23 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی کیونکہ دونوں کھلاڑی رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شامل نہیں تھے۔
شاداب خان سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں واپسی کے بعد اپنی فارم کو مزید بہتر بنانے کے لیے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سپن بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اور شاہین کی واپسی، آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔