Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں حسن قرآت کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلے کا آغاز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں  جمعے کو حسن قرات کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا۔
اس کا اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق قرآن کریم کے حفظ، حسن قرات اور تفسیر کے مقابلے  میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔  
مقابلے کے ابتدائی دور میں جتینے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ 
پہلے مرحلے میں ججوں کے پینل نے 18 ممالک سے ٓانے والے 18 امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔ 
 سنیچر کی صبح اور شام کو دیگر امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور تفسیر کا امتحان لیا جائے گا۔ 
چھ ستمبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 117 ملکوں کے 166 امیدوار شریک ہیں۔ مجموعی انعامات  40 لاکھ ریال کے ہیں۔ 
پانچ شعبوں میں ابتدائی پانچ پوزیشنیں جیتنے والوں کو چالیس لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ 
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ’مقابلے میں اول آنے والوں کےلیے انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے زمرے میں اول آنے والے کو پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا‘۔ 
مالدیپ کے وزیر مملکت برائے اسلامی امور الیاس جمال نے عرب نیوز کو بتایا ’ یہ مقابلہ اب تک کے سب سے بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں سے ایک ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’اس سال اس مقابلے میں مالدیپ سے دو افراد حصہ لے رہے ہیں‘۔
تیونس کی اسلامی فکر کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر خالد ترودی نے کہا’ سعودی عرب نے کئی دہائیوں سے قرآن پاک کو حفظ کرنے ، اس کی تلاوت  اور تفسیر کو اہمیت دی ہے جس کی وجہ سے قرآن کی تعلیم عام دنیا بھر میں عام ہوگئی ہے‘۔

شیئر: