Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پندرہ سال سے راہگیروں کے لیے ناشتے کا مفت انتظام کرنے والی سعودی خاتون 

سعودی خاتون رات کے آخری پہر تک راہگیروں کی ضیافت میں مصروف رہتی ہیں۔ فوٹو: سکرین گریب
سعودی عرب کے  علاقے حائل کی سعودی خاتون فاطمہ الشھری تقریبا پندرہ سال سے راہگیروں کےلیے ناشتے،  سعودی قہوہ اور ٹھنڈے مشروبات کا مفت انتظام کر رہی ہیں۔ 
العربیہ چینل کے مطابق فاطمہ الشھری روزانہ صبح سویرے سے رات کے آخری پہر تک راہگیروں کی ضیافت کرتی ہیں۔ 
فاطمہ الشھری کے بیٹے غالب بن رشید الفوزان نے بتایا کہ ان کی والدہ روزانہ صبح سویرے راہگیروں کو ناشتہ بھی کراتی ہیں۔
 ایک اور بیٹے منصور رشید الفوزان نے بتایا کہ والدہ نے پندرہ برس قبل اس فلاحی کام کا آغاز پانی کی سبیل سے کیا تھا۔ ’تین سال بعد ایک بینچ کا انتظام کیا جس پرسعودی قہوہ اور چائے کے تھرماس رکھے جاتے۔ اس کے بعد راہگیروں کے لیے باقاعدہ ناشتے کا انتظام کرنے لگیں۔‘
منصور الفوزان  نے کہا کہ ان کی والدہ رمضان میں راہگیروں کے لیے افطار دسترخوان بھی سجاتی ہیں۔ ’وہ ہفتے میں ایک دن مارکیٹ جاتی ہیں جہاں سے پورے ہفتے کا سامان خرید کر لاتی ہیں۔‘

شیئر: