Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں،مشتاق محمد

برمنگھم...سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق محمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک پہنچنا بھی معجزہ ہوگا ۔اس کمزور ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ مشتاق محمد ان دنوں برمنگھم میں مقیم ہیں، پاکستانی ٹیم کا کیمپ بھی اسی شہر میںلگایا گیا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیموں کے مقابلے میں پاکستانی اسکواڈ بہت کمزور ہے۔ اس کا حالیہ ریکارڈ بھی ایسا نہیں کہ زیادہ امید رکھی جائے تاہم کرکٹ امکانات کا کھیل ہے ہو سکتا ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس کا اندازہ وارم اپ میچوں سے بھی ہو جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں بورڈ کرکٹرز کے ہاتھوں میں ہوتھا جبکہ اب وہ لوگ کرکٹ بورڈ چلا رہے ہیں جو کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔کپتان سرفراز احمد کے بارے میں ا نہوں نے کہا کہ سرفراز بہترین کرکٹرہے اسے اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

 

شیئر: