Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھی کچرا کھانے پر مجبور

نئی دہلی ....تامل ناڈو میں شدید خشک سالی کے نتیجے میں ہاتھی بھی بھوک سے پریشان ہیں۔ ریاست کے مشہور شہر اوٹی سے ایک وڈیو ویب سائٹ پر ڈالی گئی ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ ایک بھوکا ہاتھی سڑک کے کنارے کچرا دان سے کچھ نکال کر کھا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لکڑی کے ٹکڑے اور کاغذ تک کھارہے ہیں۔ ریاست کے کئی شہروں میں خوراک اور پانی کی تلاش میں ہاتھی شہری علاقوں میں گھس آتے ہیں۔تامل ناڈو میں پچھلے چند ماہ سے جانوروں کی اموات میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ ریاست صدی کی سب سے بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔2014ءمیں بھی ایک ہاتھی اس وقت مر گیا تھا جب اس نے پلاسٹک کا 2کلو گرام ٹکڑا کھالیا تھا۔ ماہرین حیوانات کا کہناہے کہ جن علاقوںسے ہاتھی گزرتے ہیں وہاں کچرا دانوں میں اس طرح کی چیزیں ڈالنا انتہائی خطرناک ہے۔

شیئر: