Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ائیر ویز کی تمام پروازیں منسوخ

  لندن ... برٹش ایئر ویز نے کمپیوٹر سسٹم میں بڑی خرابی کے باعث لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک ایئر پورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ پروازوں کی منسوخی کے بعد لندن کے دونوں بڑے ہوائی اڈوں پر بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے ۔ برٹش ایئر ویز نے مسافروں کو دوسرے ایئر پورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔برٹش ائیر ویز نے یہ نہیں بتایا کہ گلوبل آئی ٹی نیٹ ورک میں بڑی خرابی کی وجہ کیا ہے تاہم کہا کہ سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے ۔برٹش ائیر ویز یونین کے ایک اہلکار نے دعوی کیا کہ ائیرویز نے پچھلے سال بجٹ میں کٹوتی کے لئے آئی عملے میں کمی کرکے آئی ٹی ورک ا نڈیا آوٹ سورس کیا تھا۔

شیئر: