Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 15 ستمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ  201.38 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.90 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.65 اور 18 قیراط 173.17 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,939.52 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,031.88 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,216.59 ریال اورایک کلوگرام سونا 232,511.44 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: