سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں بدھ 6 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 11 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 9 ہزار 517 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 286 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 223 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 72 روپے مقرر ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 111 ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 666 ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 75.88 ڈالر تک پہنچ گئی۔