سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی بات کی ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال اور خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی کابینہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا تاکہ ایک ایسا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔
کابینہ نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کو 28 فروری سے قبل کی معمول کی حالت میں بحال کرنے کی اہمیت، جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمد و رفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
