Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتۂ ماحولیات 2026: العلا میں کل سے تقریبات کا آغاز ہوگا

تقریبات میں جدید ترین ماحولیاتی ٹیکنالوجیوں کو لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کا رائل کمیشن جعمرات سے ہفتۂ ماحولیات سے متعلق مختلف نوعیت کی سلسلے وار انٹرایکٹیو تقاریب کا آغاز کر رہا ہے جن کا مقصد کمیونٹی اور مہمانوں کو قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول سے متعلق پائیدار رویوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہفتۂ ماحولیات سے منسلک یہ ایونٹس، جمعرات سے سنیچر تک شام پانچ سے رات دس بجے تک جاری رہیں گے۔
ترقیاتی اُمور کے معیار مقرر کرنے، اُن کی نگرانی، تعمیل اور ماحولیاتی پرمٹ جاری کرنے کا قومی مرکز بھی، رائل کمیشن کے ہفتۂ ماحولیات کے اس انیشیٹیو میں تعاون کر رہا ہے۔
اِن ایونٹس میں جدید ترین ماحولیاتی ٹیکنالوجیوں کو لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نمائش میں ہوا کی کوالٹی کی نگرانی کرنے والے موبائل سٹیشن اور ماحولیاتی واقعات سے فی الفور نمٹنے کے بندوبست کو بھی لوگوں کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ وہ اِس سے واقفیت حاصل کر سکیں۔
ڈیٹا کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ میں بروئے کار لائی جانے والی ٹیکنالوجیوں کو نمائش میں رکھنے سے اِن کا انتہائی اہم کردار اجاگر ہوگا۔
آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات کے مظاہرے اور کمیونٹی کی شمولیت کو باہم مربوط کرنے سے، العلا کے کمیشن کے اُس وسیع البنیاد عہد کی عکاسی ہوتی ہے جس کے تحت ماحولیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ساتھ ساتھ اِن سرگرمیوں سے پائیدار ماحولیاتی ایکشن کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے پر بھی اعلٰی درجے کے ایک قومی ماڈل کے طور پر کمیشن کی پوزیشن مستحکم ہوتی ہے۔

شیئر: