Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ: 20 برس کے انتظار کے بعد پاکستانی جوڑے کا سفرِ حج

آسان مراحل کی وجہ سے پاکستانی جوڑے کی سفری پریشانی دور ہوگئی (فوٹو: ایس پی اے)
لاہور ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ لاؤنج میں موجود پاکستانی عازم حج محمد افضل اور اُن کی اہلیہ 20 برسوں کے خواب کو دل میں لیے کھڑے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ لمحہ اُن کے برسوں کے صبر اور دنیاوی آسائشوں پر روحانی مقاصد کو ترجیح دینے کی علامت تھا۔
روٹ ٹو مکہ لاؤنج میں داخل ہوتے ہی آسان مراحل کی وجہ سے اُن کی سفری پریشانی دور ہوگئی کیونکہ تمام مراحل سمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے طے ہوگئے۔

اُن کے پرسکون چہرے وہ کہانی سنا رہے تھے جس میں اس فیملی کا سب سے بڑا ہدف حج کرنا تھا جسے انہوں نے برسوں کی عبادت، لگن  اور ایثار سے پروان چڑھا۔ یہ وہ کہانی ہے جو اُن کے بچوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

شیئر: