Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتار پاکستانیوں نے 100روپے میں آدھار کارڈ حاصل کیا

بنگلور۔۔۔۔بنگلور میں پچھلے ہفتے سینٹرل کرائم برانچ نے جن 3پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر شہر میں مقیم ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے آدھار کارڈ صرف 100روپے میں حاصل کیا تھا۔ ایک مڈل مین کو 300روپے دیکر 3آدھار کارڈ بنوائے تھے۔ یہ تینوں پاکستانی جن کے نام کرن غلام علی، کاشف شمس الدین اور سمیرا عبدالرحمن ہیں کراچی کے رہنے والے ہیں۔ان کے ساتھ کیرلا کا محمد شہاب بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شہاب کی شادی سمیرا سے ہوئی تھی جبکہ کاشف کی شادی کرن سے ۔ پولیس نے ان لوگوں کو آدھار کارڈ فراہم کرنیوالے گروپ کی گرفتاری کیلئے کوششیں شرو ع کردی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ ان لوگوں کو اس سال جنوری میں یہ کارڈ فراہم کئے گئے تھے۔یہ تینوں اب مقامی شناختی کارڈ یعنی راشن کارڈ اور ووٹ آئی ڈی کارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کرن اور کاشف نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے کسی دستاویز کے بغیر آدھار کارڈ حاصل کرنے میں ہماری مدد کی۔

شیئر: