Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی انشورنس کی لاگت میں کمی کیسے آئے گی؟

 دھوکہ دہی کے واقعات بھی انشورنس کو مہنگا کیے ہوئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں انشورنس کمپنیوں کے ترجمان عادل العیسی نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کی انشورنس کی لاگت بالاخر کم ہوکر رہے گی۔‘ 
عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’گاڑیوں کی انشورنس لاگت کئی بنیادوں پر طے ہوتی ہے۔ سب سے اہم گاڑیوں کی قیمتیں ہیں۔ گاڑیوں کی قیمت انشورنس پیکیج میں کمی بیشی کا باعث بنتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ڈریفک حادثات میں اضافے کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی انشورنس فیس بڑھتی ہے۔‘ 
’فاضل پرزے مہنگے ہونے کا اثر بھی انشورنس فیس پر پڑتا ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی مینٹینس کی لاگت اور دھوکہ دہی کے واقعات بھی انشورنس کو مہنگا کیے ہوئے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا ’دھوکہ دہی کے کیسزسے بھی انشورنس کمپنیوں کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سالانہ کروڑوں ریال اس مد میں جاتے ہیں۔‘ 
عادل العیسی نے کہا کہ ’گاڑیوں کی انشورنس کے پیکیج کا فیصلہ 35 سے زیادہ  بنیادوں پر ہوتا ہے۔‘ 
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ’انشورنس اتھارٹی کی جانب سے متعدد نئے اقدامات کے بعد انشورنس پیکیج سستے ہوں گے۔‘ 

شیئر: