Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کان کی لو دیکھ کر دل کی حالت کا اندازہ

نیویارک ..... کہتے ہیں کہ مختلف اندرونی بیماریوں کی علامات بیرونی طور پر بھی نظر آجاتی ہیں اور زمانہ قدیم سے اطباءیہ کہتے رہے ہیں کہ انسان کے جسم کا بیرونی حصہ اندرونی جسم کے آئینے کے طور پر کام کرتا ہے۔اب امریکی جنرل آف میڈیسن میں شائع ہونیوالی تازہ ترین رپورٹ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انسان کے دل کی حالت کا اندازہ اس کے کان کی لوّ دیکھ کر بھی لگایا جا سکتا ہے اگر اس پر کوئی لکیر یا شکن کافی نمایاں ہو جائے اور کئی دنوں تک رہے تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس پر دل کا مرض حملہ آور ہونے ہی والا ہے اور دل کا دورہ کسی وقت بھی پڑ سکتا ہے ۔ یہ دلچسپ لیکن حیران کن میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کےلئے سائنسدانوں نے 241ایسے افراد کا جائزہ لیا جن پر دل کے دورے پڑنے سے قبل ان کے کان کی لوّ پر نشانات ابھر آئے تھے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کی لوّ میں جو بریک شریانیں ہوتی ہیں وہ حد سے زےادہ حساس ہوتی ہیں ۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کو دیکھنے والے ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ ان کے کانوں کی طرف بھی توجہ دیں اور اس کی طرف سے کوئی غفلت نہ برتیں ۔

شیئر: