سینیگال میں روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کا آغاز، پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی
سینیگال کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے سینیگال میں روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کا آغاز کیا ہے، پہلی پرواز سنیچر کو مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق سینیگال کے بلیز دائیگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صالح المربع سمیت متعدد حکام شریک ہوئے۔

یہ اقدام ممکت میں داخلے سے متعلق تمام کارروائی روانگی کے مقام پر ہی مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جن میں حج ویزے کا الیکڑانک اجرا، بائیو میٹرک اور پاسپورٹ کنٹرول شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مملکت میں رہائش کے انتظامات کے مطابق سامان کی درجہ بندی اور کوڈنگ کی جاتی ہے۔عازمین حج آمد پر ایئرپورٹ براہ راست مکہ اور مدینہ اپنی رہائش تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا سامان عازمین کی رہاش تک پہنچا دیا جاتا ہے۔

مکہ روٹ انیشیٹو اپنے آغاز سے اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 994 عازمین کو خدمات فراہم کرچکا ہے، اس کی سربراہی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، حج و عمرہ اور اطلاعات کی وزارتوں کے تعاون سے کر رہی ہے۔
