Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پہلی سکائی ڈائیور خاتون

مغربی ممالک کے ٹریننگ کیمپوں میں بھی شرکت کرچکی ہیں ( فوٹو: عاجل)
سکائی ڈائیور ٹیم میں شامل پہلی سعودی خاتون رازان العجمی نے کہا ہے کہ’ وہ آئندہ سال  بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں شریک ہوں گی‘۔ 
العربیہ ایف ایم سے گفتگو کرتے ہوئے رازان العجمی نے کہا کہ ’انہیں سعودی عرب کی پہلی سکائی ڈائیور خاتون ہونے کا اعزاز ملنے پر فخر ہے‘۔ 
رازان العجمی نے کہا کہ’ وہ  دو سال سے ٹریننگ کررہی ہیں۔ روس سمیت متعدد مغربی ممالک میں کئی ٹریننگ کیمپس میں حصہ لے چکی ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا ’مغربی ممالک کے ٹریننگ کیمپوں میں حصہ لینے والی وہ واحد سعودی خاتون تھیں۔ آئندہ سال 2024 کے دوران بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں شرکت  کے لیے بھرپور ٹریننگ کررہی ہوں۔ 

شیئر: